ڈالر کی بڑھتی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کا اہم اقدامات کا اعلان
کراچی :ڈالر کی بڑھتی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نےاہم اقدامات کا اعلان کردیا، افغانستان جانے والے افراد کو صرف ایک ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی،سالانہ حد 6 ہزار ڈالر مقرر کردی۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک بھی الرٹ ہوگیا،ڈالر کی بیرون ملک ناجائز منتقلی روکنے کیلئےاہم اقدامات کا اعلان کردیا۔
افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کیلئےصرف ایک ہزار امریکی ڈالر فی کس فی وزٹ لے جانے کی پابندی لگادی،سالانہ یہ حد 6ہزار ڈالر ہوگی۔
ایکس چینج کمپیز کو بھی ہدایت کردی کہ 500ڈالر یا اس کے برابر کوئی بھی غیرملکی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزکشن کیلئےبایو میٹرک تصدیق ضرور کی جائے ،ایکس چینج کمپنیز 10ہزار ڈالر کی فروخت صرف چیک کے ذریعے یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد 22اکتوبر سے ہوگا۔
Comments are closed on this story.