Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

امریکی خام تیل کے ذخائرمیں بہتری کے بعد قیمتوں میں معمولی کمی آگئی

نیویارک:امریکی خام تیل کے ذخائرمیں بہتری کے بعد خام تیل کی...
شائع 07 اکتوبر 2021 12:06pm

نیویارک:امریکی خام تیل کے ذخائرمیں بہتری کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی آگئی، امریکی خام تیل 76 ڈالر 86 سینٹس فی بیرل پر آگیا، لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی ایک ڈالر48سینٹس فی بیرل کمی ہوئی۔

امریکامیں خام تیل کے ذخائرمیں بہتری کی رپورٹ رسدمیں کمی کے خدشات دم توڑگئے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

یو ایس کروڈ کی قیمت سات سال کی بلند سطح79ڈالر 47سینٹس پر پہنچنے کے بعد76ڈالر 86سینٹس پر آگئی۔

ادھر لندن برینٹ کروڈ کی قیمت بھی83ڈالر 11سینٹس کی بلندی پر پہنچنےکے بعدایک ڈالر اڑتالیس سینٹس کمی سے 81ڈالر 63سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے پانی ہفتہ وارپٹرولیم اسٹیٹس رپورٹ میں کہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں خام تیل کا ذخیرہ 23لاکھ 50ہزار بیرل بڑھ گیاتاہم خام تیل کی طلب میں ابھی بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

New York

price increase

us crude oil