Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

آپ کا شوہر بے وفا ہے یا نہیں؟ علامات جانئے

مردوں کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑنے والی پروفیشنل جاسوس...
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2021 03:23pm

مردوں کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑنے والی پروفیشنل جاسوس خاتون نے ایسی علامات بتا دی ہیں جن کے ذریعے خواتین اس سوال کا جواب پا سکتی ہیں کہ آیا ان کے شوہر ان سے بے وفائی کررہے ہیں یا نہیں۔

خبر رساں جریدے دی سن کی ویب سائٹ کے مطابق الیگزینڈرا کوئیک نامی یہ خاتون ایسی خواتین کو اپنی خدمات پیش کرتی ہے جنہیں اپنے شوہر پر بے وفائی کا شبہ ہوتا ہے۔

الیگزینڈرا دنوں میں ان کے شوہر کو اس کی ممکنہ محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑتی اور اپنی کلائنٹ کو اس کے ثبوت مہیا کرتی ہے۔

الیگزینڈرا نے کہا ہے کہ خواتین اگر اپنے شوہروں کے روزمرہ معمولات پر نظر رکھیں تو انہیں بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے کہ آیا ان کے شوہر کے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں یا نہیں۔

الیگزینڈرا کے مطابق اگر کسی خاتون کا شوہر "ورک فرام ہوم" کے دنوں میں معمول کی نسبت زیادہ باتھ روم جا رہا ہے اور ہر بار فون بھی ساتھ لیجا رہا ہے تو یقیناً دال میں کچھ کالا ہے۔

'مرد کے بہت زیادہ وقت فون پر صرف کرنے، فون کو پاس ورڈ لگا کر رکھنے اور اپنی بیوی کے پاس بیٹھتے ہوئے فون کو الٹا رکھنے کی عادت بھی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اس کا کہیں چکر چل رہا ہے۔'

الیگزینڈرا نے بتایا کہ اس کے علاوہ شوہر کا زیادہ وقت باہر گزارنا شروع کر دینا، خود کو پہلے کی نسبت زیادہ بنا سنوار کر رکھنا شروع کر دینا بھی ایسی علامات ہیں جو اس کی ممکنہ بے وفائی کی غمازی کرتی ہیں۔