Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس آنے پر چور کی انتہائی مضحکہ خیز حرکت

برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں ایک گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے...
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2021 02:38pm

برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں ایک گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے ایک چور کو گرفتار کیا گیا، جو پولیس آنے پر ایسی جگہ چھپ گیا تھا کہ سن کر آپ مسکراہٹ نہیں روک پائیں گی۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر سویڈلنکوٹ میں پیش آیا ہے جہاں 36 سالہ چور پولیس کے آنے پر ایک الماری میں گھس گیا اور وہاں اپنے اوپر کمبل اوڑھ لیا، تاہم کمبل اتنا چھوٹا تھا کہ اس کے گٹھنوں تک ہی آسکا اور گٹھنوں سے نیچے پیروں تک اس کی ٹانگیں کمبل سے باہر نظر آرہی تھیں۔

پولیس کی طرف سے اس کمبل اوڑھے الماری میں کھڑے چور کی ایک تصویر فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہے جس نے دوران تفتیش ٹاﺅن میں چوری کی کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں پولیس کی طرف سے لکھا گیا کہ 'جب ہم تمہیں گھر کے خفیہ بالائی کمرے سے پکڑ سکتے ہیں، اگر ہم تمہیں گرفتار کرنے کے لیے باغ کے جنگلے پھلانگ سکتے ہیں تو تمہارا کیا خیال ہے کہ ہم تمہیں تلاش کرنے کے لیے گھر کی کپڑوں والی الماری کی تلاشی نہیں لیں گے اور کیا ہمیں پتہ نہیں چلے گا کہ تم کمبل کے نیچے چھپے ہوئے ہو؟'

England

police