جیکی شروف بھی "پنڈورا لیکس" کا شکار بن گئے
پنڈورا پیپرز نے جہاں دنیا بھر کی ممتاز شخصیات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے وہیں بولی وڈ اداکار جیکی شروف بھی اس کا شکار ہوگئے ہیں۔
پنڈورا لیکس کے مطابق بھارتی اداکار جیکی شیروف کی بیوی عائشہ شیروف کی والدہ کلوڈیا دت کے ذریعے نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جیکی شیروف نے اپنی ساس کے نام نیوزی لینڈ میں آف شور کمپنی کے ذریعے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی تھی۔ جیکی شیروف کا سوئس بینک میں اکاؤنٹ بھی تھا جس کو ان کی ساس ہی آپریٹ کررہی تھیں۔
دستاویزات کے مطابق عائشہ کی والدہ نے 29 نومبر 2005 کو میڈیا ٹرسٹ کا آغاز کیا تھا جو نیوزی لینڈ میں لندن فیوڈیشری ٹرسٹ کمپنی لمیٹڈ (ایل ایف ٹی سی) کے طور پر رجسٹرڈ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ 8 سال کے بعد اس ٹرسٹ کو ختم کردیا گیا تھا۔
میمورنڈم میں دی گئی معلومات کے مطابق جیکی اور عائشہ کے دونوں بچے ٹائیگر اور کرشنا شیروف بھی دیگر بینیفشریز میں شامل ہیں۔ جبکہ جیکی شیروف نے ٹرسٹ میں کافی اہم رول ادا کیا۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ کی والدہ نے پرائم بینیفشری بنے رہنا چاہا تھا، اس معاملے میں جیکی شیروف کی حصہ داری کتنی تھی اس بات کی معلومات اس ریکارڈ میں نہیں دی گئیں۔ لیکن یہ ضرور بتایا گیا کہ سوئس بینک میں ان کا اکائونٹ سال 2013 میں بند کردیا گیا تھا۔
جیکی شیروف کی اہلیہ عائشہ کا کہنا ہے کہ ان کی ایسی کوئی انویسٹمنٹ نہیں رہی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی والدہ کا ایک دہائی قبل انتقال ہوچکا ہے جو بلجیئم سے تھیں، وہ ہندوستان کی نہیں تھیں۔
Comments are closed on this story.