Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان کی وزیر قومی تحفظ خوراک سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے زراعت میں تاریخی پیداوار اور برآمدی اہداف...
شائع 06 اکتوبر 2021 10:56pm
کاروبار

وزیراعظم عمران خان نے زراعت میں تاریخی پیداوار اور برآمدی اہداف کے حصول کےلئے متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نے بدھ کو وزیر قومی تحفظ خوراک سید فخر امام سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے قومی تحفظ خوراک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے آموں اور ترشاوہ پھلوں کی ریکارڈ برآمدات کیں۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو کپاس،گندم،چاول،گنا اور مکئی کی فصلوں کی حوصلہ افزاء پیداوار کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو بتایاگیا کہ 30ستمبر تک تین کروڑ 85 لاکھ کپاس کی گانٹھیں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ سال اس عرصے تک دو کروڑ 70لاکھ گانٹھیں ہوئی تھیں۔

وزیراعظم کو مزید بتایاگیا کہ گزشتہ سال کے دو کروڑ 75 لاکھ ٹن گندم، 84 لاکھ ٹن چاول، آٹھ کروڑ ایک لاکھ ٹن گنا اور 84 ٹن مکئی کا ہدف باآسانی حاصل کرلے گا۔

دوسری جانب واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین نےوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اورانہیں دیامیر بھاشا اورمہمند ڈیموں سمیت مختلف منصوبوں میں پیشرفت سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے بجلی کی پیداوار اور تحفظ آب کے حوالے سے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر واپڈا کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan