Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت جنوبی وزیرستان میں خشک میوہ جات کی پیداوار بہتر بنانے کےلئے سہولتیں فراہم کررہی ہے'

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں حکومت خصوصاً...
شائع 06 اکتوبر 2021 10:18pm

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں حکومت خصوصاً جنوبی وزیرستان میں خشک میوہ جات کی پیداوار بہتر بنانے کےلئے تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے جو ایشیاء میں چلغوزوں اور دیگر خشک میوہ جات کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت خشک میوہ جات خصوصاً چلغوزوں کی پیداوار بہتر بنانے کےلئے اعلیٰ معیار کے بیجوں کی فراہمی میں مقامی کاشتکاروں کی مدد کررہی ہے۔

انہوں نےکہااس اقدام سےمعیشت کو تقویت پہنچے گی اور مقامی افراد کےلئے روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔عالمی حدت کے اثرات سے نمٹنے کےلئے حکومتی پالیسیوں کو عالمی برادری کی جانب سے تسلیم کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے جلانے کےلئے لکڑی کے استعمال پر انحصار میں کمی کےلئے کیے گئے اقدامات کے تحت 250 گیس کے چولہے تقسیم کیے۔

ریڈیو پاکستان

Zartaj Gul