Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات، پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاک...
شائع 06 اکتوبر 2021 06:08pm

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید کی ملاقات ہوئی ہے۔جس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آرمی چیف نے کورکمانڈر کانفرنس اور دیگر معاملات پر وزیراعظم کو بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی نئی پوسٹنگ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

pm imran khan

COAS

Qamar Javed Bajwa

DG ISI

Lt General Faiz Hameed