Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرِاعظم کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان نےایم کیو ایم کےوفد سےملاقات کی۔وزیراعظم ...
شائع 06 اکتوبر 2021 06:02pm

وزیرِاعظم عمران خان نےایم کیو ایم کےوفد سےملاقات کی۔وزیراعظم نے مردم شماری کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورِ حکومت میں ادارے آزاد ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر امین الحق، خالد مقبول صدیقی، سینیٹر فیصل سبزواری نے ملاقات کی، وفاقی وزیر اسد عمر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کرآئے گی۔مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور کپاس ، گندم ، چاول، گنے اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار کے حوالے سے اب تک کے حوصلہ افزا رجحانات کے بارے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے ملاقات کرکے دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم سے کرغزستان میں پاکستانی سفیر اظہر طارق خان نے بھی ملاقات کی۔

MQMP

pm imran khan

census

electronic voting