Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

راولپنڈی :پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے...
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2021 03:49pm

راولپنڈی :پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کوکور کمانڈر پشاورتعینات کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آرکے )مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی، جس کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کمانڈر پشاور کور لگا دیا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اورکور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوراٹر ماسٹر جنرل تعینات کردیا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکاتعلق بلوچ ریجمنٹ سےہے ،وہ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،فیض حمید آئی ایس آئی کے 24ویں ڈی جی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض ایڈجوٹینٹ جنرل کےفرائض بھی سرانجام دےچکےہیں جبکہ وہ آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹرانٹیلی جنس بھی رہ چکے ہیں۔

جنرل فیض حمید نے جی او سی16انفینٹری ڈویژن پنوعاقل بھی فرائض سرانجام دیئے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکاتعلق چکوال کےآبائی علاقےلطیفال سےہے۔

ISPR

DG ISI

Lieutenant General Faiz Hameed