Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف...
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2021 01:21pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں نام ہونے کے باعث بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکا گیا، ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روکا گیا۔

یوسف رضا گیلانی کا نام 2013 میں نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، ان کا نام توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا تعیناتی کی وجہ سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھاجبکہ یوسف رضا گیلانی کو 2020 میں ون پرمشن پر بیرون ملک جانے کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے۔

پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے، وفد میں 5اراکین قومی اسمبلی اور 5سینیٹرز کے ہمراہ تھے،رات کے وقت ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد وہ ایئرپورٹ نہیں گئے۔

شیری رحمان کہنا تھا کہ جیل سے سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر قدغنیں ہیں، ملک میں ایک نہیں 2نظام ہیں،اگر ایک سابق وزیراعظم ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جاسکتے ہیں تو دوسرے کیوں نہیں؟ ۔

اسلام آباد

ECL

Yousuf Raza Gilani