Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت پیداوار اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کےلئے کام کر رہی ہے'

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں حکومت پیداوار اور...
شائع 05 اکتوبر 2021 10:58pm
کاروبار

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں حکومت پیداوار اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کےلئے کام کر رہی ہے۔

آج اپنے ٹویٹ میں انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 5ارب 47 کروڑ ڈالرز کے مقابلے میں سات ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

کپاس کی پیداوار میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اس سے نہ صرف پانچ فیصد ترقی حاصل کرنے میں مددملےگی بلکہ ہماری برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

ریڈیو پاکستان

Farrukh Habib