خسروبختیار کیخلاف زیرالتواء کیس جلد سماعت کےلئےمقرر کرنے کی درخواست دائر
سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور انکے بھائی ہاشم جواں...
سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور انکے بھائی ہاشم جواں بخت کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں زیر التواء مقدمہ جلد سماعت کےلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
خسرو بختیار اور ان کے بھائی کےخلاف زیر التوا کیس جلد سماعت کےلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں کیس سماعت کیلئے مقرر کرے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں بنیادی انسانی حقوق وابسطہ ہیں درخواست گزار نے عوامی مفاد کےلئے آواز اٹھائی۔
سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کےلئے درخواست ایڈوکیٹ احسن عابد نے دائر کی۔
khusro bakhtiar
Supreme Court of Pakistan
Assets beyond means
مقبول ترین
Comments are closed on this story.