Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'الیکشن کمیشن کی منظوری سےنئی حلقہ بندیوں پرانتخابات ہوں گے'

وفاقی وزیر اطلاعت فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن سےانتخابی...
شائع 05 اکتوبر 2021 05:16pm

وفاقی وزیر اطلاعت فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن سےانتخابی اصلاحات پربات چیت کی کوشش کی۔اپوزیشن انتخابی اصلاحات پربات کرنےکوتیارنہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کابینہ اجلاس میں مردم شماری کے طریقہ کارپرغورہوا۔مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیاگیا تھا۔کابینہ اجلاس میں مردم شماری کےطریقہ کار پر غور ہوا۔مردم شماری میں عوام کوسوالنامہ دیا جاتاہے۔مردم شماری میں6ماہ تک کےقیام سےمتعلق سوال ہوتاہے۔

انہوں نےکہامردم شماری کی بنیاد پرنئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔الیکشن کمیشن کی منظوری سےنئی حلقہ بندیوں پرانتخابات ہوں گے۔مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کیاجائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھاعیدمیلادالنبی پرعشرہ رحمت اللعالمینﷺمنایاجائےگا۔معمولی جرائم میں قیدمجروم کی سزا میں کمی کی جائےگی۔

انتخابی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہااپوزیشن سےانتخابی اصلاحات پربات چیت کی کوشش کی۔اپوزیشن انتخابی اصلاحات پربات کرنےکوتیارنہیں۔ہمارا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔اپوزیشن جلسوں میں رونےدھونےکےبجائےمذاکرات کرے۔

فواد چوہدری نے کہاپنڈورالیکس کی تحقیقات کےلئےکمیٹی بنائی جائےگی۔پنڈورا لیکس میں 700 سے زائد پاکستانیوں کےنام ہیں۔ایک کیٹیگری میں پاکستانیوں نےاثاثوں میں کمپنیاں ظاہرکیں۔

ایم ڈی کیڈ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاڈاکٹرفیصل سلطان نےایم ڈی کیڈکےمعاملےپربریفنگ دی۔صحت کے شعبے میں کوئی رسک نہیں لیاجاسکتا۔پی ایم ڈی سی کےلئےممکن نہیں کہ90میڈیکل کالجز کوسنبھالے۔پوری دنیا میں ایم ڈی کیڈ کا نظام رائج ہے۔ایم ڈی کیڈکےامتحان میں ایک لاکھ طالبعلم نے پرچےدیے۔ایم ڈی کیڈ کا امتحان اتنا مشکل نہیں ہے۔

انہوں نے کہاگزشتہ امتحان میں85فیصدطلبہ پاس ہوئے۔ڈاکٹرزکی بھرتیوں کاعالمی معیارکےمطابق نظام بنا رہے ہیں۔

بجلی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاموسم سرما میں زیادہ بجلی استعمال کرنےوالوں کوریلیف دیں گے۔سردیوں میں بجلی پرفی یونٹ 7روپے ریلیف دیں گے۔اداروں کو ای پروکیورمنٹ سسٹم سےجوڑا جائےگا۔ توانائی، تعمیرات کےٹھیکوں کی نگرانی کےلئےکمیٹی بنائی ہے۔

چیئرمین نیب کی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نےکہاچیئرمین نیب سےمتعلق آرڈیننس کابینہ میں زیربحث نہیں آیا۔اپوزیشن کواپنا لیڈر آف اپوزیشن تبدیل کرناچاہیئے۔ اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوں گےتوچیئرمین نیب پرمشاورت ہوگی۔شہبازشریف کےخلاف نیب کے مقدمات ہیں۔شہبازشریف سےچیئرمین نیب کےلئے مشاورت نہیں ہوگی۔اپوزیشن لیڈر ایساآدمی ہوناچاہئےقجس پرکوئی نیب کاکیس نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے گیس کے معاملے پر کہاملک میں گیس کی قلت کا کوئی بحران نہیں ہے۔مسئلہ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں اضافےکاہے۔پاکستان میں وافرمقدار میں بجلی موجود ہے۔عوام سردیوں میں گیس سے زیادہ بجلی استعمال کریں۔

انہوں نے کہاناگہانی حالات میں حکومت کی مدت میں ایک سال اضافہ ہوسکتاہے۔ابھی ایسےکوئی حالات نہیں کہ حکومت کی مدت میں توسیع ہو۔

fawad chaudhry

census

cabinet meeting

Federal Information Minister