Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بلوچستان میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے ذمہ دار حکمران ہیں'

سربراہ بی این پی سرداراخترمینگل کہتے ہیں بلوچستان میں پیدا ہونے...
شائع 04 اکتوبر 2021 06:16pm

سربراہ بی این پی سرداراخترمینگل کہتے ہیں بلوچستان میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے ذمہ دار حکمران ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کےلئےہم سے مدد مانگی گئی تو ساتھ دیں گے۔

حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ بلوچستان میں ہمیشہ گھر کےچراغ سے آگ لگی ہے۔آگ لگانے والے کون ہیں سب کو پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے ذمہ دار حکمران ہیں ۔وزیر اعلی بلوچستان کی تبدیلی کے لے ہم سے مدد مانگی گئی تو ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قائم و دائم ہے جلد ہی حکومت کو ٹرف ٹائم دیں گے۔

انہوں نے کہا پنڈورا بکس آج کا نہیں اس سے پہلے کھولنا چاہیےٹ تھا، دیکھنا یہ ہے کہ پنڈورا بکس کے نتائج کیا نکلتے ہیں۔ اس طرح کے پنڈورا بکس کو جب تک کھرچا نہیں جائے گا اورذمہ داروں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جائے گا تو پنڈورا بکس نہیں بڑے بڑے ڈرم کھولیں گے۔

PDM

بلوچستان

BNP