Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

بابر اعظم کا ٹی20 میں 7ہزار رنز مکمل والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلا نمبر

راولپنڈی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز...
شائع 04 اکتوبر 2021 09:47am

راولپنڈی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں میں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

قوم ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 187 اننگز میں ٹی 20 کرکٹ میں 7 ہز ار رنز بنائے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے بازکرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 7 ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کےی تھے۔

اس سے قبل عالمی کرکٹ میں بابر اعظم تیز رفتاری سے 3 ہزار، 4ہزار اور 6ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

ایشیائی بلے بازوں میں ان کا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور 2ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے اپنی آخری 2اننگز میں ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 105اور 59 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ 212 اننگزاورآسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 222 جبکہ ڈیوڈ وارنز نے 223 اننگز میں انجام دیا تھا۔

babar azam

rawalpndi

chris gayle

record break