Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شوکت ترین نے آئی سی آئی جے پر ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی سی آئی جے پر ایکشن...
شائع 04 اکتوبر 2021 09:24am

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی سی آئی جے پر ایکشن لینےکا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس احتساب کا اختیار ہے ، شفاف طریقے سے احتساب کیا جائے گا ۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھ پرجو الزام لگا ہے اس پر ایکشن لوں گا ،حکومت کے پاس احتساب کا اختیارہے ، شفاف طریقے سے احتساب کیا جائے گا، مجھےنہیں معلوم کتنے لوگوں کی آف شورکمپنیاں ہیں، قبل از وقت اس کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہے، کوشش ہوگی جلد سے جلد تفتیش کریں گے ۔

شوکت ترین نے کہاکہ 2014 میں ایم ای ڈویلپرز ایل ایل سی طارق بن لادن سلک بینک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے ، انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اصولی منظوری لی، منظوری لینے کے بعد طارق بن لادن نے چار آف شور اکاؤنٹس کھولے، آف شور اکاؤنٹس صرف اور صرف فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے کھولے گئے ۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ کچھ ہوتا پاکستان میں امن عامہ کی صورتحال کی وجہ سے بن لادن نے سرمایہ کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں کھولا گیا اور کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی اور کمپنیاں بند کردی گئیں ۔

Finance minister

اسلام آباد

shaukat tareen

Pandora Papers

ICIJ