Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب کی طرح پاکستان پر مسلط ہے'

نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کہتے ہیں ایک طرف چوتھا سال مکمل...
شائع 03 اکتوبر 2021 10:58pm

نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کہتے ہیں ایک طرف چوتھا سال مکمل ہونے کو آیا،پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں دینے کی بجائے غریب کے گھر تجاوزات کے زمرے میں گرائے جارہے ہیں لیکن بنی گالا کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدرحمزہ شہباز کی بہاول پورآمد پر کارنوں نے جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا۔

حمزہ شہبازنےکارکنوں سےخطاب کرتےہوئےکہایہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے اس جماعت نے 22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

ان کاکہنا تھاایک طرف چوتھا سال مکمل ہونے کو آیا، پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں دینے کی بجائے غریب کے گھر تجاوزات کے زمرے میں گرائے جارہے ہیں لیکن بنی گالا کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

انہوں نےکہاجتناپیاراور استقبال بہاولپور میں دیا گیااس سے لگتا ہے میں اپنے گھر میں ہوں۔تبدیلی حکومت سے نیا پاکستان تو نہیں بن سکا عوام چار سالوں میں سوال کررہی ہے کہ پرانا پاکستان ہی واپس لوٹا دیں۔

حمزہ شہبازکاکہناتھاآج قوم میاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف کی راہ تک رہی ہے۔سات مرتبہ پیٹرول کی قیمت بڑھا چکے ہیں۔ہمارے دور میں پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا۔ آج بھی ملک خدادادمیں کتنے ہی لوگ بھوکے سوتے ہیں۔آج کتنےہی گھروں کے چولہےٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔دوائیوں کےریٹ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاان حالات میں عمران نیازی عوام تمہیں اٹھاکرباہرپھینکنےکےلےے تیار ہیں۔شریف خاندان کے خلاف دن رات کرپشن کا راگ الاپنے والے نیازی کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔32سو ارب روپے کا ڈیویمنٹ فنڈ مسلم لیگ ن نے خرچ کیا۔حکومت 32 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں آج بجلی جوسات روپے تھی 23 روپے ہوگئی۔یوریا کی قیمت دوگنی سے زیادہ ہے۔ آج کسان کےپیٹ پرموجودہ حکومت نے لات ماری ہے۔آج کسان، مزدوراورنبے روزگارنوجوان پریشان ہیں۔

انہوں نےکہافارن فنڈنگ کیس کاجب چہری کھلےگا،رنگ روڈ،آٹااور چینی سکینڈل جب سامنے آئیں گے تو نیازی کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔آج پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کےسامنے ہے۔ہم نے صوبہ بہاولپور بنانے کا وعدہ کیا تھا جس کےلےلقرارداد بھی اسمبلی سے منطور کرائی تھی۔نیازی نےجھوٹ بولا کہ بہاولپور صوبہ بنائےگا۔ مسلم لیگ ن بہاول پور صوبہ بحالی کی بھرپور سپورٹ کرتی ہے۔شہباز شریف نے بہاولپور کےعوام کےلےا نوکریوں کاعلدے ہ کوٹہ رکھاتھا۔موجودہ جھوٹی حکومت کے حساب کے دن قریب ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب کی طرح پاکستان پر مسلط ہے۔

pm imran khan

hamza shahbaz