Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔...
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2021 07:11pm

وزیراعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام میں 14 سو ارب کے قرضے37 لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔

کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل، کسانوں کو بلا سود قرضے اور کاروبار کےلئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔سستا گھراسکیم کے تحت اپنا گھر بنانےکےلئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت ہوگی۔ اسکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔جو معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کےلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

pm imran khan