'پنڈورا لیکس کی تفصیلات آتی ہیں تواس سےعمران خان کےموقف کومزید تقویت ملے گی'
وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کہتےہیں آئی سی آئی جےکی ایک اورتحقیق میں غریب ممالک کاپیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سےوزیراعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا۔اب کہا جارہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے۔
پانامہ کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 3, 2021
ان کاکہنا تھاپاناماکی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔امید ہے کہ یہ تحقیقات کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔
Comments are closed on this story.