Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج جاری ہونے والی پنڈورا لیکس نے عمران خان کا پنڈورا باکس کھول دیا، احسن اقبال

نارروال :مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج...
شائع 03 اکتوبر 2021 02:38pm

نارروال :مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج جاری ہونے والی پنڈورا لیکس نے عمران خان کا پنڈورا باکس کھول دیا، دنیا کے سامنے صادق وامین بنے والےعمران خان کی اپنی 2آف شور کمپنیز سامنے آگئی ہیں، اب عمران خان کے پاس وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے نارروال میں میڈیا سےبات چیت کرتےہوئے کہا کہ پنڈورا لیکس نےعمران خان کاپنڈورا باکس کھول دیا،عمران خان دنیاکوصادق وامین ہونےکا یقین دلاتےتھے، عمران خان کی مزید2 آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں ، حکومتی ترجمانوں نےصفائیاں دیناشروع کردی ہیں، صاف پتا چل گیاہے کہ چورکی داڑھی میں تنکاہے، عمران خان کے پاس وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ شفافیت کاشورکرنےوالےکرپشن کےچینپئی نکلے،عمران خان غیرملکی تحائف کی تفصیل دینے سے انکاری ہیں، انہوں نے سستے تحفے تو نہیں دیئےہوں گے، مسئلہ صرف یہ ہے کہ تفصیل بتانے سے کپتان کی چوری پکڑی جائےگی۔

رہنماء ن لیگ کا کہنا تھا کہ گھڑی بیچنےکی کہانی سےسوشل میڈیابھراپڑاہے،کہانی کووزیر اعظم سے منسوب کیا جارہا ہے ، دوست ملک کی دی جانے والی قیمتی گھڑی کوبیچ دیاگیا، عمران خان کوقوم کا وقاربیچنے کےجرم میں استعفیٰ دینا چاہیئے،عمران خان کیخلاف چوری کا مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔

ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کی تفصیل قوم کےسامنے پیش کریں،وزیراعظم کی طرف سے تفصیل نہ بتانا اعتراف جرم ہے،20روپےڈالرکےمقابلے میں ڈی ویلوینک ہوئی ہے،عمران خان کے پاس کوئی ٹیم نہیں تھی،کرپٹ حکومت کااقتدارمیں رہنےکاکوئی جواز نہیں۔

Ahsan Iqbal

Narowal

Panama Papers

pm imrankhan

Pandora Papers