Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

برلن :جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نےمعروف کامیڈین عمرشریف...
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2021 02:20pm

برلن :جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نےمعروف کامیڈین عمرشریف کاڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نےپاکستانی کامیڈین عمرشریف کاڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا،عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کیلئے کلیئرنس پیر کو ملےگی۔

سرٹیفکیٹ کےاجراءکےبعدنیورمبرگ بلدیہ نےسرٹیفکیٹ جاری کرناہے،ہفتہ اوراتوارکوسرکاری چھٹی کی وجہ سےسرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوسکتا۔

سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونےتک میت منتقل نہیں کی جاسکتی، پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجراء ہوسکے گا،میت پاکستان لانے کیلئے کمرشل پرواز یا پھر ایمبولینس استعمال ہوگی۔

Germany

Dead Body

Umer Sharif

famous comedian