Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے 17اکتوبر کو کراچی میں بڑا سیاسی شو کرنے کا اعلان کردیا

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی ) نے17اکتوبر کوکراچی میں بڑا...
شائع 03 اکتوبر 2021 01:05pm

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی ) نے17اکتوبر کوکراچی میں بڑا سیاسی شوکااعلان کردیا، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری ودیگرمرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

پیپلزپارٹی کراچی میں سیاسی طاقت کے مظاہرے کیلئے تیار ہیں، پیپلزپارٹی نےکراچی میں 17اکتوبر کو جلسے کا اعلان کردیا۔

جلسہ مزار قائدؒ کے قریب باغ جناح میں منعقد کیاجائے گا،جلسےسےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسہ 18 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے ڈی سی ایسٹ کو اجازت نامے کی درخواست دے دی ہے، درخواست پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقارمہدی نے جمع کروائی۔

درخواست میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے، جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Jalsa