Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرشریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرانے کا اعلان

کراچی :نامور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر جہاں...
شائع 03 اکتوبر 2021 09:37am

کراچی :نامور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر جہاں دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ نظر آرہے ہیں وہیں سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا، صوبائی وزراء نے عمر شریف کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرانے کا اعلان کردیا۔

کامیڈی کنگ کے انتقال کی خبر سن کر شوبزشخصیات کے ساتھ صوبائی وزرا Uبھی عمر شریف کی رہائش گاہ پہنچےاور اہل خانہ سے تعزیت کیا۔

ایم کیوایم کے رہنما ءامین الحق نے عمر شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ پورا شہر غم سے نڈھال ہے، ایم کیو ایم نے آج کا دن یوم سوگ کو قرار دیا۔

امین الحق نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمد قریشی سے رابطہ کرکے عمر شریف کی میت 24گھنٹوں میں لانے کی کوشش کریں گے۔

اداکار آفتاب عالم نے کہا کہ میں نے عمر شریف کے ساتھ بکراقسطوں پر ڈرامے میں ساتھ کام کیا جو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ کپل شرما اورجونی لیورجیسے نامور کامیڈین بھی عمر شریف کو کاپی کر کے آگے بڑھے ہیں۔ وزیراطلاعات و محنت سعید غنی نے بھی عمر شریف کی رہائش گاہ پہنچ کران کے صاحبزادے اورعزیزو اقارب سے ملاقات کرکے دکھ کا اظہار کیا۔

لیجنڈ اداکار کی رہائش گاہ دورے کے موقع پر سعید غنی کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی معروف کامیڈین کے انتقال پر تعزیت کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی نے حیدر علی انڈرپاس کوعمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزیدکہا کہ عمر شریف کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

عمر شریف کے بیٹے جواد شریف نے بھی تعزیت کیلئے گھر آنے والوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ میرے والد کی آخری خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کےاحاطے میں ہو جسے سندھ حکومت نے تسلیم کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ والد کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق ہوگی۔

karachi

death

Umer Sharif

Funeral

famous comedian