Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو فلاحی ریاست میں بدلنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے: فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کہتے ہیں پاکستان کو...
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2021 11:44pm

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کہتے ہیں پاکستان کو فلاحی ریاست میں بدلنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

ہفتے کو فیصل آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا احساس جیسے منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ اور کم مراعات یافتہ طبقوں کو غربت سے نکالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہیں۔سابقہ حکومت نے ملک میں پیداوار بڑھانے اور معیشت کو بہتر بنانے کی بجائے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس وباء سے نمٹنے کےلئے دنیا وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف کررہی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Farrukh Habib