Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان...
شائع 02 اکتوبر 2021 09:10am

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پارٹی کی صدارت سے استعفا دے دیا۔

اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا اور کہا کہ میں نے الحمداللہ تین سال تک پارٹی کی بہترین طریقے سے صدارت کی، پارٹی کے چیف آرگنائزر جان جمالی اور جنرل سیکریٹری سینیٹر منظور کاکڑ جلد آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بلا کر پارٹی کے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کریں۔

ان کے استعفے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی کی سربراہی میں طلب کیا گیا ہے جس میں میر جان محمد جمالی، سردار صالح بھوتانی، نوابزادہ طارق مگسی اور نصیب اللہ بازئی پر مشتمل اعلیٰ مشاورتی کمیٹی شرکت کرے گی۔

resignation

Jam Kamal

BAP