Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس ...
شائع 01 اکتوبر 2021 01:59pm
کاروبار

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقررکردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 1روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقررکردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا، پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے، اطلاق آج سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔

اسلام آباد

government

Petrol

diesel

Sales Tax