Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی زیرصدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی متعلق جائزہ اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور...
شائع 30 ستمبر 2021 08:58pm

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سنٹرٹل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم کو آئی ایم جی دبئی تھیم پارک کے اشتراک سے پاکستان کا سب سے بڑا تھیم پارک بنانے کےمنصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

راوی ریورفرنٹ پر 2000 کنال اراضی پر بنایا جانے والایہ منصوبہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلے آئندہ ماہ شروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں نمائش کےلئے پیش کرے گا۔

وزیراعظم نے ملک میں اسمارٹ ، خود کفیل، صاف ستھرے اور سبز مکانات اور کاروباری منصوبوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایک فعال حکمت عملی اپناتے ہوئے مسائل کو حل کریں تاکہ پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ان جدید اور پائیدار رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکے۔

روڈا کے مختلف منصوبوں میں شمسی توانائی سے چلنے والا قابل تجدید بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کی تنصیب،خصوصی اقتصادی زونز اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا قیام، فیری آپریشنز کا آغاز، نالج پارک اور رکھ جھک فارمز کا قیام شامل ہیں۔

یہ تمام منصوبے اپنی مالی ضروریات کے حوالے سے خود مختار ہوں گے تاکہ ان کی پائیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔

pm imran khan