Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

'بھنگ کی کاشت وزیراعظم عمران خان کے بڑے ویژن کا نتیجہ ہے'

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں بھنگ...
شائع 30 ستمبر 2021 05:38pm
سائنس

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں بھنگ منصوبےکومنفی لیا گیا، دنیااس پرکام کررہی ہے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازکا قومی سطح پربھنگ کی پالیسی بنانےکا اعلان کرتے ہوئے کہابھنگ کی کاشت وزیراعظم عمران خان کےبڑے ویژن کا نتیجہ ہے۔خطہ پوٹھوہارمیں 100ایکڑجگہ مختص کریں گے۔مصنوعات برآمد کریں گے۔

وزیرسائنس وٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فرازکاروات میں انسٹیوٹ آف ہائیڈرو پونک کادورہ کیا جہاں تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے بتایاکہ بدقسمتی سے ماضی میں زراعت کےشعبے پرتوجہ نہیں دی۔وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی ترقی کےمنصوبے اورملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پرزوردیا ۔بھنگ کی کاشت اسی بڑے ویژن کا نتیجہ ہے۔ قومی سطح پربھنگ کی پالیسی بنا رہے ہیں جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیمپ پالیسی پرکام شروع کردیاہے. وزارت نارکوٹکس، سائنس اور کامرس سے مل کرپالیسی بنائیں گے۔

shibli faraz