Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'دہشتگردی پاکستان کے استحکام کےلئے ایک بڑا خطرہ ہے'

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں افغانستان میں امن...
شائع 30 ستمبر 2021 05:19pm

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں افغانستان میں امن اوراستحکام کےلئےپاکستان ہمیشہ کوشاں رہا۔اس پرکوئی دو رائے نہیں،پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔

اسلام آباد نسٹ یونیورسٹی میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

مشیربرائےقومی سلامتی معید یوسف نےخطاب میں افغانستان پرتاریخی نقطہ نظرپیش کرتےہوئےکہاکہ نائن الیون کےبعدکی افغانستان سےمتعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی آئی۔ دہشتگردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔دنیاکوماضی کی غلطیوں سےسبق سیکھنا چاہیئے۔

معید یوسف نے کہاافغانستان میں امن واستحکام پاکستان ہمیشہ کوشاں رہا ہے جس پر کوئی دورائے نہیں۔پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔

Dr. Moeed Yousaf

NSA