Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طویل عرصے بعد اس سال سرکاری ٹی وی 1.3 ارب روپے منافع کمارہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 30 ستمبر 2021 12:49pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد اس سال سرکاری ٹی وی 1.3ارب روپے منافع کمارہا ہے، اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑ لیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک ‏طویل عرصہ خسارے کے بعد اس سال پاکستان ٹیلی ویژن (سرکاری ٹی وی)1.3 ارب روپےمنافع کما رہا ہے، نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کے التواء کی وجہ سے ہمارا 30کروڑ کا نقصان ہوا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کےتمام ریکارڈ توڑ لیں گے، پی ٹی وی کی مینجمنٹ اورورکرز کو اس کارکردگی پرمبارکباد دیتا ہوں۔

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد

PTV