Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

حکومت کا کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کسانوں کےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل...
شائع 30 ستمبر 2021 12:42pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کسانوں کےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے اہم قدم اٹھالیا، پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کسانوں کیلئے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نےکسانوں کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومتوں کوخصوصی ہدایت جاری کرتےہوئے کہا کہ افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کیلئےاقدامات کریں، سرکاری افسران کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔

اس سلسلے میں وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلے کے مطابق کسان اپنے مسائل براہ راست سیٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے، کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، چیف سیکریٹریز مسائل کے حل پر افسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں۔

ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ تمام صوبوں میں کسانوں کے مسائل کیلئے123 سرکاری افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ، خیبر پختونخوا کے 43 پنجاب کے 57 افسران کو ذمہ داری دی گئی ہے، بلوچستان میں 12،سندھ میں 4،وفاق میں 4،آزادکشمیر میں 2اور گلگت میں ایک افسر کو ذمہ داری دی گئی۔

مراسلے میں مزیدکہا گیا کہ کسان کارڈ ،کھاد، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پر شکایات درج کروا سکیں گے،کیڑے مار دوائیاں اور دیگر 52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکے گا،کسانوں کی آگاہی کیلئے ضلعی سطح پر مہم بھی چلائی جائے۔

pm imran khan

Federal govt

اسلام آباد

Farmers

instruction