Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک، کیپٹن سکندر شہید

راولپنڈی :ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے...
شائع 30 ستمبر 2021 12:25pm

راولپنڈی :ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کے کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندرنے شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پر ٹانک میں آپریشن کیا،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کاکمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان مارا گیا جبکہ دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن سکندرنے جام شہادت نوش کیا ،27سالہ کیپٹن سکندر شہید کا تعلق پاکپتن سے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر عادل راجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کیپٹن سکندر 134 لانگ کورس سے پاس آوٹ ہوئے اور انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ۔

ISPR

security forces

operation

killed