Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سُبحان اللہ۔۔۔!!! مقامِ ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس، تصاویر وائرل

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مقام ابراہیم پر خانہ...
شائع 30 ستمبر 2021 02:00pm

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس اجاگر کرنے والی تصویر جاری کی ہے۔

بدھ کو حرمین شریفین انتظامیہ نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اسے پذیرائی مل رہی ہے۔

Khana Kaba