Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بری خبرآگئی، یکم اکتوبر...
شائع 30 ستمبر 2021 09:08am

اسلام آباد:مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بری خبرآگئی، یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات ایک بارپھرمہنگی ہونے کا امکان ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.25روپے فی لیٹراضافے تک کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

ملک میں جاری مہنگائی کی لہرمیں مزید اضافے کا امکان ہے،حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے اکتوبر کے پہلے 15روز کیلئے قیمتوں میں 5روپے 25 پیسے فی لیٹرتک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبجھوا دی ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹرتک کی سفارش کی گئی ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3روپے فی لیٹرتک اضافہ تجویزکیا گیا ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرتولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصارپٹرولیم لیوی اورجی ایس ٹی پرہوگا،اس وقت پٹراول پرپٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے،ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

پٹروولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے 16 ستمبرکوبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

OGRA

اسلام آباد

petroleum prices