Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمارٹ فون کا استعمال،بچوں میں ٹیومر کا خطرہ اور دیگر منفی اثرات

دنیا بھرمیں بچے اسمارٹ فون مختلف مقاصد کیلئے اسمارٹ فون استعمال...
شائع 29 ستمبر 2021 11:42pm

دنیا بھرمیں بچے اسمارٹ فون مختلف مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ،ان میں بعض کو اپنے دوستوں سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، بعد اس پر ہروقت گیم کھیلتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ معلومات عامہ کا خزانہ قرار دیا جاسکتاہے اور اسمارٹ فونز کی افادیت پر بھی مختلف رائے نہیں ہے۔ تاہم اس کا مسلسل استعمال بچوں کیلئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

بچوں کے اسمارٹ فون کے استعمال سے متعلق بعض نقصان ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔

ٹیومر لاحق ہونے کا خطرہ

اگرچہ کہ ہم اس معلومات سے آپکو ڈرانا نہیں چاہتے لیکن یہ جاننا بہتر ہوگا کہ ریسرچ میں پایا گیا ہے کہ ان بچوں کو ٹیومر لاحق ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جوکہ اسمارٹ فون زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔اگرچہ کہ اس حوالے سے محدود شواہد موجود ہیں لیکن بحیثیت والدین کسی بھی خطرے کے پیش نظر آپ اپنے بچوں کے اسمارٹ فون کے استعمال کو محدود کرنا ضرور چاہیں گے۔

موبائل کے استعمال سے دماغ پر اثرات

ریسرچ کے مطابق انسانی دماغ الیکٹرومیگنٹک تابکاری کے حوالے سے کافی حساس ہےتاہم ابھی اس حوالے سے مزید ریسرچ ضروری ہے کہ اس سے دماغی سرگرمی منفی طور پر متاثر ہوتی ہے ۔ موبائل فون الیکٹرک میگنٹک لہروں کے ذریعے سے ہی اندرونی اور بیرونی ہر قسم کا مواصلاتی رابطہ کرتا ہے ۔جبکہ دماغ بھی مواصلاتی بات چیت کیلئے الیکٹرک امپلسز پر انحصار کرتا ہے ، لہذا موبائل فون کی الیکٹرو میگنیٹک لہروں سے اس کے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

تاہم یہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس پر مزید ریسرچ کیا جانا ضروری ہے کہ تابکاری کے دماغ پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ والدین بچوں کے اسمارٹ فون کا استعمال صرف چند پروگرامز اور گیموں تک ہی محدود کریں۔

تعلیم پر منفی اثرات

بچوں میں اسمارٹ فون کے استمال میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور اب بچے گھر کے علاوہ اسکول میں بھی گیم کھیلتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ حتی کہ اسکول میں اپنی کلاسوں میں بھی بچے اسمارٹ فون پر گیم کھیلنے کیلئے استعمال کرنا شروع ہوگئے ہیں اور کئی مرتبہ انکے اہم مضامین بھی چھوٹ رہے ہیں۔ جس سے انکی نصابی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ،

اسمارٹ فون کا نصاب سے متعلق غلط استعمال

اسمارٹ فون کے استعمال سے بچے نہ صرف اپنی نصابی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ اسکا غلط استعمال ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ اسمارٹ فون اندر کیلکولیٹرسمیت ایسے کئی تعلیمی ٹولز ہوتے ہیں جن کا امتحان اور کلاسوں میں استعمال ممنوع ہوسکتا ہے لیکن امکان ہے کہ بچے اسمارٹ فون کی بدولت اسکول کے اس اصول کی خلاف ورزی کریں۔ اسہی طرح اسمارٹ فون سے طالبعلموں میں پیغاموں کا تبادلہ اور امتحانات میں نقل کا مشاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

اسمارٹ فون میں نامناسب تصاویر سے واسطہ پڑنا

اسمارٹ فون کے ذریعے سے بچوں کا واسطہ نامناسب تحریری مواد، تصاویر اور پیغامات سے بھی پڑہ سکتا ہے اور یہ مواد بچے کی پوری زندگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔

Source: parenting.firstcry.com