Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت برآمد کنندگان کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے'

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں حکومت برآمدکنندگان کو تمام ممکنہ...
شائع 29 ستمبر 2021 08:43pm
کاروبار

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں حکومت برآمدکنندگان کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں برآمدات میں اضافے کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے برآمدی مصنوعات میں تنوع پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستانی مصنوعات کےلئے منڈیاں فراہم کرنے والے ممالک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تعینات افسران کو اہداف دینے کی ہدایت کی۔

مسابقتی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کامرس ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ سال 21-2020ء میں تیار مصنوعات کی برآمدات میں سال18-2015کے مقابلے میں تین ارب 80 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور برآمدکنندگان کو مراعات کی بدولت غیرروایتی مصنوعات کی برآمد میں دو ارب ستر کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ روایتی مصنوعات کی برآمدات کے علاوہ غیرروایتی مصنوعات کے حجم میں اضافے کےلئےاقدامات کئے جارہے ہیں جن میں اشیائے خوردونوش، پھل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ظروف سازی شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

Exporters