Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'محمد زبیر کو اہل خانہ سمیت دوسالوں سے دھمکیاں دی جارہی تھیں'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ترجمان سابق گورنر محمد...
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2021 11:50am

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ترجمان سابق گورنر محمد زبیر کو ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اہل خانہ سمیت دوسالوں سے دھمکیاں دی جارہی تھیں،،مجھ سے کسی نے لڑنا ہے تو وہ سیاسی میدان میں آکر لڑے۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں مریم نوازکا کہنا تھا کہ محمد زبیر کی ویڈیو ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کسی کی ذاتی ویڈیوز نہیں ہیں تاہم یہ سازشیوں کی ویڈیو ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کا تھریٹ نہیں تاہم ایک بار تھریٹ تھا تو ابو نے اس کا بھرپور جواب دیا۔ چیرمین کی تقرری پرانکی نہیں پارٹئ کی پالیسی چلے گی۔

جنید صفدر کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ ابھی سیاست میں نہیں آئیں گے،سیاست کیلئے وہ اور نواز شریف ہی کافی ہیں۔

مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے قبل شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں لندن عدالت میں کیس جیتنے پر مبارک باد دی۔کہا آپ انٹرنیشنل صادق امین بن گئے ہیں۔

شہباز شریف نے مریم نواز کی مبارک باد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

حمد زبیر ویڈیو لیک اسکینڈل کا شکار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر "ویڈیو لیک اسکینڈل" کا شکار ہوگئے ہیں۔

نامعلوم خاتون کے ساتھ جنسی حرکتوں میں ملوث ہونے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد سابق گورنر سندھ نے اسے "سیاست میں نیا نچلا درجہ" قرار دیتے ہوئے واضح طور پر انکار کیا، اور دعویٰ کیا کہ ویڈیو "جعلی اور ڈاکٹرڈ" ہے۔

زبیر نے ٹویٹر پر لکھا ، 'جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے۔ میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔ پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔'

قبل ازیں، موبائل فوٹیج جس میں مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو ایک بیڈروم میں ایک عورت کے ساتھ دکھایا گیا تھا، سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر #ZubairUmar پاکستانی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

Maryam Nawaz

zubair leak video