Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلئے اوقات کار میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس ...
شائع 29 ستمبر 2021 12:46pm

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلئے اوقات کار میں اضافہ کردیا، ٹیکس جمع کرنے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر آج اور کل رات 12بجے تک کھلے رہیں گےجبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی متعلقہ بینک برانچز رات دیر تک کھلی رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایف بی آرنے نے دوٹوک اعلان کردیا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ نہیں بڑھائی جائے گی تاہم ٹیکس گزاروں کی سہولت کلئےا دفاتر 29اور 30ستمبر کی رات 12بجے تک کھلے رہیں گے۔

ادھر اسٹیٹ بینک نے بھی سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کلئے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچیں 29اور 30ستمبر کی رات 8اور 9بجے تک کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر سسٹم میں مسائل کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کیلئے آن لائن پورٹل پر باقاعدہ کام نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد

FBR

STATE BANK

Income Tax