دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی
لندن :انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پرانگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے چیئرمین نے معافی مانگ لی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین این وٹمور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جانتے ہیں دورہ منسوخ کرنےپربہت لوگوں کوتکلیف پہنچی جس پرمعذرت خواہ ہیں،دورہ منسوخ کرنےکا فیصلہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا تھاجس میں کھلاڑیوں سےمشاورت نہیں کی گئی۔
چیئرمین این واٹمور نے مزید کہا کہ بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا، فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا،میں تفصیلات میں نہیں جاؤں گا سیکیورٹی اور ویلفئیر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا تھا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین این وٹمور نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا تھا،فیصلے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی ویلفئیرہی تھی مگر اب ہم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا تھا کہ ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، ہم پاکستان کے مشکور ہیں کہ وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئےاگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔
فواد چوہدری کا انگلش کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے معذرت پر رد عمل
دوسری جانب وفاقی وزیر وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا انگلش کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے معذرت پر رد عمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پرپاکستان کا ساتھ دیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی معزرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملےپرپاکستان کا ساتھ دیا پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئ،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2021
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی ہے۔
Comments are closed on this story.