Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس: آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

اسلام آباد:احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں سابق صدر...
شائع 29 ستمبر 2021 12:33pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کردی اور ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہونے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدرآصف زرداری کیخلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پرسماعت کی۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عدالتی طلبی کے باجود سابق صدر آصف زرداری پیش نہ ہوئے۔

ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کے بیمار ہونے کا بتاتے ہوئے ویڈیولنک پر فرد جرم کی کارروائی مکمل کرنے کی استدعا کی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اگر آپ زیادہ اسرار کریں گے تو آئندہ سماعت پر مؤکل پیش ہو جائیں گے،جس پرجج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے تو پھر30 ستمبر کی تاریخ دے دیتے ہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری بیمار ہیں، کل عدالت میں پیش ہونا مشکل ہو جائے گا۔

احتساب عدالت نےملزم کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔

عدالت نے آصف زرداری کو 14 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری پر8 ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرنگ کا الزام ہے،عدالت نےفردجرم عائدکرنے کیلئےآصف زرداری کوطلب کررکھاتھا جبکہ عدالت مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمدکواشتہاری قراردےچکی ہے ۔

accountability court

اسلام آباد

Asif Zardari

Farooq H Naik

Judge Asghar Ali