Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو لیک معاملہ: محمد زبیر کے پرانے انٹرویو نے نئے سوال کھڑے کردئیے

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدر نواز شریف کے ترجمان اور سابق گورنر ...
شائع 29 ستمبر 2021 01:00pm

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدر نواز شریف کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے میبنہ اسکینڈل کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سے انہیں میڈیا کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پارٹی رہنما کے خلاف تاحال کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اسی اثنا میں ٹوئٹر صارفین کو گفتگو کے لیے نیا موضوع ہاتھ آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو: آواری ہوٹل کا بیانیہ سامنے آگیا

محمد زبیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس کی چند ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

ایک ٹوئٹر یوزر علی رضا نے پروگرام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بڑا دلچسپ ہے۔

انٹرویو میں اینکر پرسن وسیم بادامی، محمد زبیر کی اہلیہ سے سوال کرتے ہیں کہ کبھی آپ کو ان پر شک ہوا؟ یا یقین ہوا؟ جواباً بیگم زبیر کہتی ہیں کہ 'جی دونوں ہوئے۔'

وسیم نے دوبارہ سوال کیا کہ 'کبھی انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا آپ نے؟'

اس سوال پر محمد زبیر نے برجستہ جواب دیا کہ کبھی ایسا کچھ کیا ہی نہیں کہ رنگے ہاتھوں پکڑا جاؤں۔

وسیم بادامی نے پھر سے بڑے معنی خیز انداز میں بیگم زبیر سے پوچھا کہ 'آپ کو یقین ہے کہ یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں؟ پکڑے نہیں گئے ہوں گے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ انہوں نے کچھ کیا بھی نہ ہو۔'

یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی ویڈیو لیک اسکینڈل کے شکار (ن) لیگی رہنما محمد زبیر کا ردعمل سامنے آگیا

سابق گورنر کی اہلیہ نے کہا کہ 'ظاہر ہے کچھ نہ کچھ تو کیا ہی ہوگا۔'

واضح رہے کہ محمد زبیر خود سے منسوب کی گئی وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دے چکے ہیں لیکن جس انداز میں ٹی وی اینکرپرسن کے ساتھ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے گفتگو کی اس سے لگ رہا ہے کہ معاملہ کچھ اور ہے۔

مذکورہ انٹرویو میں پروگرام اینکرپرسن مستقل مزاجی کے ساتھ صرف اسی ایک بات سے متعلق استفسار کرتے رہے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد سوال کررہے ہیں کہ کیا وسیم بادامی بھی محمد زبیر کے مبینہ اسکینڈل کے متعلق آگاہی رکھتے تھے؟

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے محمد زبیر کی اہلیہ کے لیے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Viral Video

Muhammad Zubair