سنگاپور ایئر لائن نے آسٹریلیا کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا
سڈنی: آسٹریلیا کے بیرون ملک پھنسے ہوئے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، سنگاپور ایئر لائن نے آسٹریلیا کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
سنگاپورایئرلائن نےآسٹریلیاکیلئے اپنی پروازیں معطل کردیں،آسڑیلیامیں پہلے ہی انٹرنیشنل ٹریول کا مسئلہ چل رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہےاورایسےمیں اب سنگاپورایئرلائنز نےبھی اپنی پروازیں بین کرنے کا اعلان کردیا ،جس کے باعث بیرون ملک پھنسےہوئےآسٹریلوی شہری جو اس سال کے اختتام سے پہلے اپنےوطن واپس آنےکی امید رکھتے تھے اس فیصلےکےبعدان کی پریشانیوں میں مزیداضافہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ سنگاپورایئرلائنزکےترجمان کارل شوبرٹ کے مطابق اب دوبارہ آسٹریلیامیں بین الاقوامی پروازیں دوبارہ کب شروع کی جائیں گی اس کا اعلان ہوناابھی باقی ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اپنےایک انٹرویومیں بتایاکہ ہمیں بہت مشکل فیصلہ کرناپڑاہےاورہم اب صرف 2 اضافی پروازیں نہیں چلا سکتےجوہم سڈنی اور آسٹریلیاکی دوسری بندرگاہوں پر شروع کرنےکی امیدکر رہےتھے،یہ بعض اوقات مایوس کن ہوتا ہے ۔
مسٹرشوبرٹ کامزید کہناتھاکہ ہمارےپاس یہ صلاحیت ہے کہ ہم آپریشن کو بحال کرنے کیلئے بہت تیزی سےآگےبڑھیں۔
واضح رہےکہ اس سے پہلے آسٹریلیامیں انٹرنیشنل ٹریول ریسٹریکشن کے باعث سنگاپورایئرلائن آسٹریلیا کے4ہوائی اڈوں پرایک دن میں2پروازیں چلارہی تھی،جس میں مسافر وں کی تعداد12سے 25افراد کےدرمیان تھی۔
وباءشروع ہونےکےبعدسےآسٹریلیامیں کوروناکے 78000سےزیادہ کیسزرپورٹ ہوئےہیں اور 1100 سےزیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ50فیصدسےزیادہ آبادی کو ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں بھی لگ چکی ہیں۔
وفاقی حکومت کے کورونا پرنیشنل پلان کے مطابق 18سال اور اس سے زیادہ عمرکے80 فیصدآسٹریلوی باشندوں کو مکمل طور پر ویکسین لگنےکےبعدملک میں دوبارہ بین الاقوامی سفرشروع ہونےکی توقع ہے۔
Comments are closed on this story.