اسرائیلی اخبار نے مودی اور مودی کے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا
خود کو اسرائیل اور امریکا کا قریبی دوست کہنے والا بھارت اپنے ہی دوست ملک اسرائیل کے ہاتھوں بدنام ہو گیا، اسرائیلی اخبار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے بھارت کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
اسرائیل کے معروف اخبار "ہاریٹز" نے مودی کے بھارت کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہاں مودی مسلم شدت پسندی کے خدشات بتاتا پھر رہا ہے، دوسری طرف مودی کے بھارت میں اقلیتیں ہندو شدت پسندی سے دوچار ہیں۔ خود مودی کا طرز حکومت ہٹلر جیسا لگنے لگا ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق مودی افغانستان میں طالبان حکومت کو بھی خطے کے لیے خطرہ قرار دے رہا ہے، لیکن مودی کی اپنی جماعت مسلم کش واقعات میں ملوث ہے، مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو شدت پسندی کا سامنا ہے اور مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد عام ہوگیا ہے۔
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں ہندوتوا کی سوچ اس قدر پروان چڑھ چکی ہے کہ وہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ کیے جانے والا سلوک میڈیا کی زینت بھی نہیں بنتا صرف سوشل میڈیا پر ہی چیزیں وائرل ہوتی ہیں، جب کہ مین سٹریم میڈیا پر ایسا کچھ دکھانے پر لگتا ہے مکمل پابندی ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کے بھارت میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.