بھارت روانگی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے این او سی مانگ لیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے جونئیر ورلڈ میں شرکت کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کیلئے خط لکھ دیا۔
جونئیر ہاکی ورلڈ کپ 25 نومبر سے 5 دسمبر تک بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایچ ایف کو جونئیر ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت ملی ہے، جس کیلئے پی ایچ ایف حکام کو حکومت سے این او سی درکار ہے۔
این او سی ملنے پر ہی پاکستان ایونٹ میں شرکت کر سکے گا، پی ایچ ایف کے مطابق این او سی ملتے ہی قومی جونئیر ٹیم کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
کھیلوں کے ایک اور عالمی ایونٹ کی میزبانی بھارت کو ملی ہوئی ہے ۔
جونئیر ہاکی ورلڈکپ بھارتی شہر اڑیسہ میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق میگا ایونٹ رواں برس 24نومبر سے پانچ دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.