طالبان مخالفین نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹس بند کرنے شروع کر دیے
طالبان کےافغانستان پر دوبارہ اقتدارسنبھالنے کےبعد سےطالبان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈر یا تو اپنی سابقہ پوسٹس حذف کر رہے ہیں یا پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کر رہے ہیں۔
ٹی آر ٹی کے مطابق دوسری جانب فیس بک نے افغانستان میں صارفین کےلئے متعدد فیچر متعارف کرائے ہیں جو انہیں اپنے پروفائلز کو لاک کرنے اور مواد تک رسائی کی اجازت نہیں دیتے۔
پچھلے مہینے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے پہلے، ملک میں ان کے مخالفین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
مخالفین سوشل میڈیا کو طالبان کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال کررہے تھے۔
اگرچہ طالبان نےان تمام افغانوں کےلئےعام معافی کا اعلان کیا ہے جو پہلے ان کے خلاف لڑے تھے یا پچھلی حکومت کا حصہ تھے لیکن ملک چھوڑنے والوں میں سے کچھ کو عام معافی پر بھروسہ نہیں ہے۔
وعدے کے باوجود دارالحکومت کابل کے زوال کے بعد طالبان جنگجوؤں کی جانب سے عام شہریوں کو قتل کرنے کی اطلاعات تھیں۔
گزشتہ ہفتے طالبان کے وزیر دفاع محمد یعقوب نے ایک صوتی پیغام میں اعتراف کیا تھا کہ اس گروپ کے جنگجوؤں کے انتقامی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکت کی کچھ اطلاعات ہیں۔
Comments are closed on this story.