Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'انتخابات میں شفافیت یقینی بناناحکومت کی ترجیح ہے'

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت...
شائع 28 ستمبر 2021 07:45pm

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔کابینہ میں ہونے والی گفتگو کو آگےبڑھناچاہیئے۔انتخابات میں شفافیت یقینی بناناحکومت کی ترجیح ہے۔اوورسیزپاکستانی اثاثہ ہیں،انتخابی عمل سےنکالنازیادتی ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہاای وی ایم پراپوزیشن کےساتھ مذاکرات کےلئےتیارہیں۔چاہتےہیں کہ معاملات سے متعلق گفتگوکوآگےبڑھایاجائے۔

انہوں نےمزید کہاشہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتیں کی اجازت دی تھی۔اجازت کےباوجودکثیرالمنزلہ عمارتیں نہیں بنائی جارہیں۔این ایچ اےماضی کی نسبت سستی سڑکیں بنارہا ہے۔سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن سامنے آئی ہے۔کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا ہرکاروبارمیں خواتین کےحقوق کاخیال رکھاجائےگا۔خواتین اورمردوں کےلئےیکساں مواقع فراہم کیےجائیں گے۔

ای ویزا کے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاای ویزا نظام میں توسیع کی جائےگی۔191ممالک کوای ویزا کی سہولت فراہم کررہےہیں۔

انہوں نے کہاکابینہ نےپی ٹی بورڈ کےمحمودمولوی کا استعفیٰ منظورکرلیاہے۔سعود اعظم کومحمودمولوی کی جگہ تعینات کیاگیاہے۔

وفاقی وزیر نے کہا42.3فیصد ریونیوکلیکشن میں اضافہ ہواہے۔فارن ایکسچینج بھی2بلین ڈالرتک پہنچ گئےہیں۔

شہباز شریف کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاروزانہ کیس چلےتو6ماہ میں شہبازشریف کو25سال قیدہوسکتی ہے۔ شہبازشریف کی بریت سےمتعلق غلط خبرچلائی گئی۔

انہوں نے کہاعالمی منڈی میں چیزیں مہنگی کی وجہ سےمہنگائی بڑھی۔

fawad chaudhry

Federal Information Minister

EVM