وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پرپارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد لینے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین اورانتخابی اصلاحات پرپارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بلالیا۔پارلیمانی پارٹی واتحایوں کوانتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین اورانتخابی اصلاحات پرپارٹی واتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا ۔یہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پارلیمانی پارٹی اوراتحایوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی۔
الیکٹرونک ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں سے اتفاق رائے پر بات کی جائے گی۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے حوالے سے بات ہوگی۔
Comments are closed on this story.