Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'افغانستان میں پائیدارامن خطے کی ترقی کےلئے ناگزیر ہے'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں افغانستان میں پائیدارامن خطے...
شائع 28 ستمبر 2021 04:55pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں افغانستان میں پائیدارامن خطے کی ترقی کےلئے ناگزیر ہے۔افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنےکینیڈا کی ہائی کمشنر سےملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورافغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ رشید نےکہا افغانستان میں پائیدارامن خطےکی ترقی کےلئےناگزیرہے۔افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔افغانستان میں امن کےلئےاپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہاافغانستان ایک خود مختار ملک ہے۔افغانستان کوکسی خاص فیصلےپرمجبورنہیں کرسکتے۔وسائل کی کمی سےحکومت چلاناطالبان کیلئےبڑاچیلنج ہوگا۔افغانوں کےلئےانسانی بنیادوں پرامداد کی ہے۔

Sheikh Rasheed

Federal Interior Minister

Taliban