Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نسلہ ٹاور نظرثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور نظرثانی کیس کا تحریری حکم...
شائع 28 ستمبر 2021 04:46pm

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور نظرثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے نظرثانی کی درخواستیں مسترد کردیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نےنسلہ ٹاور نظرثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نےنظرثانی کی درخواستیں مستردکردیں۔

عدالتی حکم نامےکےمطابق 780گز سے زائد کی لیز دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔عمارت کاحصہ غیرقانونی زمین پرتعمیرکیاگیا۔اضافی لیزکاکوئی بھی قانونی جوازنہیں پیش کیا جاسکا۔عدالتی حکم میں الاٹیزکےمفادات کا تحفظ بھی کیاگیاہے۔باربارسندھی مسلم سوسائٹی کاجاری کردہ لیٹردکھایاگیا۔سندھی مسلم سوسائٹی کےپاس لیزجاری کرنےکا اختیار نہیں تھا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیانسلہ ٹاورکےوکیل نے 2فیصلوں کاحوالہ دیا۔پیش کردہ2 فیصلوں میں نئےگراؤنڈز ہیں۔نظرثانی کیس میں ایڈیشنل گراؤنڈ کاجائزہ نہیں لیاجاسکتا۔

Nasla Tower

Supreme Court Karachi Registry